ابنا: علامہ سید ہاشم موسوی نے کہاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ایک شخص کو ہلاکت پر بھی پورا ملک حرکت میں آکر مسئلے کو ختم کرتے ہیں جبکہ پاکستان میں دہشتگردی کی لعنت سے اب تک ہزاروں گھر اجڑ گئے ہیں۔پاکستان میں انسانی جان کا کوئی قیمت نہیں ہے ۔حکومتی اداروں میں دہشتگرد ٹولے کے ایجنٹ کی موجودگی سے حالات روز بروز کشیدگی کی طرف جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا شہر کراچی قتل و غارت کی وجہ سے مقتل بنا ہوا ہے ۔سیکورٹی فورسیز خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔ان حالات میں ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔اب وقت آچکا ہے کہ پاکستانی عوام خود اپنی صفوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کا مظاہر ہ کریں تاکہ کوئی ناپاک دہشتگرد ٹولہ انکے صفوں میں داخل نہ ہوسکے ۔نئی پارلیمنٹ اور نئے صوبائی اسمبلیوں سے بھی یہی توقع ہے کہ پاکستان کودہشتگرد وں کے لعنت سے نجات دلانے کی کی حتی الوسع کوشش کریں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے حالیہ دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو لگام دیکر مظلوم عوام کی فریاد رسی کرے ۔ورنہ خدانخواستہ حکومت اور ریاستی ادارو ں کی اس غفلت کے نتیجے میں پاکستان میں کہیں خانہ جنگی شروع نہ ہو ۔......./169
31 مئی 2013 - 19:30
News ID: 425165
( پ ر ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے ملک میں جاری دہشتگردی اور خاصکر کراچی کے بد ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایاکہ کوئی ملک بغیر امن و امان کے ترقی نہیں کرسکتا ۔ ملک کے ریاستی اداروں کی اولین ذمہ داری یہ ہے کہ و امن و امان فراہم کرے بصورت دیگر اپنے عہدوں پر باقی رہنے کی قانونی اور اخلاقی جواز ختم ہو جاتی ہے ۔