ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق محمد فہد الرشودی ابوماجد کے رشتہ داروں کو آل سعود کے کارندوں نے گرفتار کرلیا۔ ابو ماجد کے رشتہ دار ان کی رہائي کی امید لئے الرصافہ جیل کے باہر تھے جہاں انہیں آل سعود کے کارندوں نے گرفتار کرلیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ابوماجد کے استقبال کے لئے آئي ہوئی گاڑیوں کو سعودی کارندوں نے گھیر لیا جس کے بعد ان کے گھرانے کے افراد نے پولیس سے انہیں رہا کرنے کی درخواست کی جس کےبعد سعودی پولیس نے سارے قبیلے کو گرفتار کرلیا۔ سعودی پولیس نے ابو ماجد کے خاندان کی خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا اور انہیں الشرقیہ صوبے کی پولیس کے حوالے کردیا۔ ابوماجد کے دیگر رشتہ دار اب بھی الشرقیہ صوبے میں ان کی رہائي کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ واضح رہے انسانی حقوق کی تنظیموں نے بارہاکہا ہے کہ آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار افراد قید وبند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲