ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق رستم قاسمی نے کل الجزائر کے وزیر توانائی اور معدنیات یوسف یوسفی اور وینیزویلا کے وزیر پیٹرولیم رافائیل رامیرز سے الگ الگ ملاقاتوں میں تیل کی عالمی منڈی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اور دو طرفہ تعاون میں توسیع اور مشترکہ موقف پر تاکید کی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں توسیع کے مقصد سے ایران اور الجزائر اور ایران اور وینیزویلا کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔واضح رہے کہ اوپیک تنظیم کےرکن ممالک کا ایک سو تریسٹھواں اجلاس آج ویانا میں شروع ہوا ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کے لۓ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم رستم قاسمی کل ویانا پہنچے تھے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف تیل کی طلب و رسد کا کنٹرول اور تیل کی منڈی میں توازن برقرار رکھنے کی حمایت پر مشتمل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424774
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم رستم قاسمی نے الجزائر اور وینیز ویلا کے وزرائے پیٹرولیم اور توانائی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں تیل کی عالمی منڈی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔