29 مئی 2013 - 19:30
امریکہ کو افغانستان کی شرطیں قبول کرنا ہوں گی

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے کہا ہے کہ امریکہ اگر افغانستان میں فوجی اڈے چاہتا ہے تو اسے کابل کی شرطین قبول کرنی پڑیں گي۔

ابنا:  پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر حامد کرزئي نے آج کہا کہ ہر معاہدے میں افغاں عوام کے مفادات کا مکمل طرح سے خیال رکھا جانا چاہیے اور واشنگٹن اگر چاہتا ہےکہ افغانستان میں اس کے دائمی فوجی اڈے ہوں تو اسے افغانستان کی شرایط قبول کرنا پڑے گي۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک طالبان سے امن مذاکرات کو ا پنے مفادات کی سمت موڑ رہے ہیں اور اگر یہی صورتحال جاری رہی تو وہ افغانستان میں بعض ملکوں کی خفیہ سرگرمیون سے پردہ اٹھادیں گے۔ صدر کرزئي نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں نو دائمی فوجی اڈے قائم کرنا چاہتا ہے اور یہ فوجی اڈے کابل، قندھار اور دیگر اہم شہروں میں ہونگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲