ابنا: ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ دونوں ملکوں کےتعلقات میں بہتری لانے کے وعدوں پر عمل کریں گے۔سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان کے نامزد وزیر اعظم نواز شریف اپنی انتخابی سرگرمیوں میں ہندوستان کےساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ان کی حکومت میں وہ ان وعدوں پر عمل کریں گے۔ہندوستان کے وزیرخارجہ نے کہا کہ نئي دھلی کو توقع ہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ اختلافات حل کرنے پرکام کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کے نامزد وزیر اعظم اور ن ليگ کے سربراہ نواز شریف نے اپنی انتخابی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ساتھ اختلافات کو حل کرنے پر زور دیا تھا۔ہندوستان اور پاکستان کے درمیاں مسئلہ کشمیر سب سے بڑا تنازعہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424495
ہندوستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم سے توقع کی جاتی ہےکہ وہ دونوں ملکوں کےتعلقات میں بہتری لانے کے وعدوں پر عمل کریں گے۔