29 مئی 2013 - 19:30
شام میں ایک لاکھ بیرونی دھشتگرد سرگرم عمل

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہےکہ شام میں ایک لاکھ سے زائد بیرونی دہشتگرد سرگرم عمل ہیں جنہیں سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

ابنا: صدر بشار اسد نے المنار ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب، ترکی اور قطر شام کے خلاف دہشتگردوں کی حمایت کر رہے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد بیرونی دہشتگرد شام کے عوام اور فوج کے خلاف بر سر پیکار ہیں۔ بشار اسد نے کہا کہ شام کی فوج صیہونی حکومت کے کسی بھی طرح کے حملے کا نہایت شدید جواب دے گي اور فوج شام کے ان شہریوں کا خیرمقدم کرتی ہے جو جولان کی پہاڑیوں کو آزاد کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شام کے صدر نے روس سے اینٹی ایرکرافٹ میزائيل سسٹم ایس تھری ہنڈرید کی پہلی کھیپ  ملنے پر کہا کہ شام کی فوج نے فوجی توازن میں تبدیلی پیدا کرکے دہشتگردوں کو کراری شکست دی ہے۔صدر بشار اسد نے کہا کہ شام اور حزب اللہ لبنان ایک محاذ میں شامل ہیں اور حزب اللہ کے جوان لبنان سے ملی سرحد پر تعینات ہیں لیکن فوج لبنان کے ساتھ سرحدی علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرنے کا کام کررہی ہے اور یہ آپریشن دہشتـگردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔صدر بشار اسد نے کہا کہ دمشق نے شام کے بارے میں جینوا ٹو اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دراین اثنا شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے کہا ہے کہ روس سے ملنے والے ہتھیار دفاعی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے شام کو روس سے ملنے والا اینٹی ایرکرافٹ میزائل سسٹم این تھری ہنڈریڈ دفاعی نوعیت کا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲