29 مئی 2013 - 19:30
افغانستان ميں بم دھماکے اور طالبان کے حملے

افغانستان کے شمالي صوبے پنجشير ميں ايک خود کش حملے ميں چھ حملہ آور مارے گئے -

ابنا: صوبہ پنجشير کے گورنر کے ترجمان عبدالکريم واسق نے بتايا کہ پوليس کي وردي ميں چھ خودکش حملہ آور جيسے ہي بدھ کي صبح گورنر ہاؤس ميں داخل ہوئے انہيں وہاں موجود پوليس اہلکاروں نے ہلاک کرديا –پنجشير گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آوروں ميں سے ايک نے خود کو دھماکہ خيز مواد سے اڑا  ديا تھا جس کے نتيجے ميں ايک پوليس اہلکار مارا گيا - دوسري طرف طالبان کےترجمان نے دعوي کيا ہے کہ اس کاروائي ميں پنجشير گورنر  ہاؤس کے پچاس افسران اور سيکورٹي اہلکار مارے گئے ہيں-طالبان کےترجمان قاري يوسف نے بتايا کہ  اس حملے ميں افغان سيکورٹي فورس کے اڑتيس اہلکار مارے گئے ہيں جبکہ تينتاليس ديگر زخمي ہوئے ہيں –طالبان کے ترجمان نے يہ بھي دعوي کيا کہ اس حملے ميں بارہ غير ملکي فوجي بھي ہلاک ہوئے ہيں-

.......

/169