27 مئی 2013 - 19:30
تاتارستان میں اسلام کے رسمی ہونے کی سالگرہ پر جشن+تصاویر

تاتارستان کے مسلمانوں نے اس علاقے میں دین اسلام کے رسمی مذہب قرار پانے کی سالگرہ پر جشن منایا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تاتارستان کے مسلمانوں نے اس علاقے میں دین اسلام کے رسمی مذہب قرار پانے کی سالگرہ پر جشن منایا۔۲۱ مئی جمہوریہ تاتارستان میں دین مبین اسلام کے رسمی مذہب قرارپانے کی سالگرہ تھی ۔اسی مناسبت سے تاتارستان کے ۵۰ ہزار مسلمانوں نے شہر بلغا میں دریائے وولگا کے ساحل پر جشن منایا۔اس پروگرام میں تاتارستان کے بزرگ علماء اور عہدہ داران بھی شریک ہوئے۔

تاتارستان پالیمنٹ کے اسپیکر فرید محمد الدین نے اس سلسلے میں بتایا: تین سو سال پہلے ۲۱ مئی کو دین اسلام اس علاقے میں داخل ہوا اور لوگوں کی اکثریت کے ساتھ اسے مقبولیت عام حاصل ہوئی۔

 واضح رہے کہ تاتارستان ماسکو کے جنوب مشرق میں ۸۵۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے اور اس میں ۶۰ لاکھ مسلمانوں کی آبادی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲