ابنا: ایران کے صوبہ مازندران کے مساجد سنٹرز کے جانچ پڑتال اور نگران تخصصی سنٹر کے انچارج حجۃ الاسلام اسماعیل کعبہ ای نے ۲۵مئی کو شبستان کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کربلا کے عظیم واقعہ میں تاثیر رکھنے والی دوسری شخصیت تھیں کہ جو خواتین اور بچوں کی سرپرستی کے علاوہ پورے سفر میں امام حسین علیہ السلام کی مشیر بھی رہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کربلا کے واقعہ کے بعد حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے امام حسین علیہ السلام کے پیغام پہنچانے اور یزید کے ظلم وستم کو لوگوں کے سامنے بیان کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے خلوص ولایت محوری بصیرت اور عظمت وبزرگی کے ذریعے یزید اور یزیدیوں کی کنایہ آمیز گفتگووں کا جواب دیا اور دشمنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالی کا شکرادا کرتے ہیں کہ جس نے اہل بیت پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عزت وکرامت عطا کی کیونکہ میں نے زیبائی کے علاوہ کچھ نہیں دیکھا اور فاسق اور ذلیل ورسوا ہوئے ہیں۔
حجۃ الاسلام کعبہ ای نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے علمی مقام کے بارے کہا ہے کہ حضرت امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا ایک ایسی عالمہ ہیں کہ جنہیں معلم کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ حدیث حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی مختلف علوم پر دسترس اور ان کی معرفت کو بیان کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی استقامت اور پائیداری اس قدر عظیم اور بلند ہے کہ صبر بھی آپ کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہے کیونکہ اتنے زیادہ مصائب اور مشکلات کے باوجود آپ نے نماز تہجد کو ترک نہیں کیا اور آپ ہمیشہ اللہ تعالی کی مخلص کنیز رہی ہیں۔
.......
/169