27 مئی 2013 - 19:30
افغانستان میں دس طالبان کی ہلاکت

افغانستان کےمختلف علاقوں میں فوج کی کاروائی میں دس طالبان مارےگئے ہيں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کےمطابق افغان وزارت داخلہ نےایک بیان میں اعلان کیاہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران  صوبہ کنر ، ننگرہار، کاپیسا، بدخشاں ، لوگر اورہلمند میں ہونےوالی کاروائیوں میں کم سےکم دس طالبان ہلاک اوربائیس گرفتارکرلئےگئے ہیں۔ ان کاروائیوں کےدوران بڑی تعداد میں اسلحے اورگولے بارود بھی برآمد ہوئے ہيں۔
طالبان نےابھی تک اس خبر پرکوئی ردعمل ظاہر نہيں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲