اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد کے مختلف علاقوں میں آج ہونے والے بم دھماکوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان ۲۱ دھماکوں میں ۶۵ افراد شہید اور ۱۷۸ زخمی ہوئے ہیں۔ شیعہ نشین علاقوں میں ہونے والے یہ ۲۱ بم دھماکے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کئے گئے۔بغداد کے علاقوں سعدون، بیاع، کاظمین، بغداد الجدیدہ، ام المعالف، سرع البور، جسر دیالی، مدائن، میدان حمزہ، حبیبیہ، حی التراث، الشعب، صدریہ، الحریہ، بلدیات اور زعفرانیہ میں آج ہونے والے کار بم دھماکوں میں ابھی تک ۲۴۰ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 مئی 2013 - 19:30
News ID: 423599
اطلاعات کے مطابق ان ۲۱ دھماکوں میں ۶۵ افراد شہید اور ۱۷۸ زخمی ہوئے ہیں۔