ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای آج امام حسین (ع) یونیورسٹی میں تربیت یافتہ سپاہیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم آئندہ انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمنوں کو ایک بار پھر پشیمان اور ناکام بنا دےگی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکی حکام کے حالیہ اظہارات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن ایرانی عوام کو انتخابات کے بارے میں مایوس کرنے کی تلاش میں ہے کیونکہ انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت سے ان کے تمام شوم منصوبے ناکام ہوجائیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم نے ہمیشہ دشمنوں کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کیا ہے اور اس بمرتبہ بھی ایرانی قوم کا دشمن کے منہ پر زوردار طمانچہ پڑےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم کا مستقبل روشن اور تابناک ہے اور ایرانی قوم ترقی و پیشرفت کی شاہراہ پر اپنا سفر جاری رکھےگی۔
.....
/169