26 مئی 2013 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم رستم قاسمی نے دہلی میں اپنے ہندوستانی ہم منصب ویرپا موئلی سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: ایرانی وزیر پیٹرولیم رستم قاسمی نے، جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، آج دارالحکومت دہلی میں ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم ایم ویرپا موئلی سے ملاقات کی جس میں تیل اور انرجی کے میدان میں دو طرفہ تعاون میں فروغ سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق رستم قاسمی نے ویرپا موئلی کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات میں تیل کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعلقات، خاص طور سے ، تیل اور گیس کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کے بارے میں بات چیت کی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان ایران سے تیل درآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے اور بعض پابندیوں اور امریکی دباؤ کے باوجود اس نے ایران سے تیل درآمد کو جاری رکھا ہے اور تیل کے شعبے سے متعلق ہندوستانی حکام نے بارہا کہا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کو قبول نہ کرتے ہوئے ایران سے تیل کی درآمد جاری رکھیں گے۔

.....

/169