اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن سے چھپنے والے عربی اخبار ’’ الاشرق الاوسط‘‘ کے سعودی عرب میں موجود نمائندے کے مطابق سعودی عرب کے بادشادہ ’’عبد اللہ بن عبد العزیز‘‘ ۲۲ مئی سے مصنوعی سانسیں لے رہے ہیں۔انہوں نے ملک عبد اللہ کے ڈاکٹروں سے نقل کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے دل، گردوں اور پھیپھڑوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا اور الیکٹریک جھٹکے دینے کے باوجود بھی ان کے اہم اعضاء نے کام نہیں کیا اور صحت بحال نہیں ہوئی۔اس رپورٹ کے مطابق وہ اب مصنوعی سانسیں لے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہ عبداللہ اب عوامی اجتماعات اور سرکاری میٹنگز میں دکھائی نہیں دے رہے اور انکی جگہ موجودہ ولی عہد حکومتی معاملات نمٹا رہے ہیں۔واضح رہے الشرق الاوسط نامی اخبار نے گذشتہ چند مہینوں کے دوران دوسری مرتبہ سعودی بادشاہ کے مرنے کی اطلاع دی ہے۔سعودی عرب کے حکام نے ابھی تک اس خبر کے سلسلے میں کوئی اظہار نظر نہیں کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے ۸۹ سالہ بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز گزشتہ کئی مہینوں سے بیماری کے بستر پر پڑے ہوئے ہیں اور ان کی موت کو لیکر اس ملک میں اقتدار پر رسہ کشی چل رہی ہے۔.......
/169