26 مئی 2013 - 19:30

عراق میں فوج نے دہشتگردوں کےخلاف وسیع آپریشن میں چودہ دہشتگردوں کوہلاک اور چہتر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ابنا: عراق کی فضائي اور زمینی افواج نے صوبہ الانبار کے ترثار علاقے، صوبہ بابل اور صوبہ کرکوک و دیالہ میں دہشتگردوں کے خلاف وسیع آپریشن کئے۔اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے جنوبی صوبے دیوانیہ کے سنیہ علاقے میں دہشتگردوں کے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ بھی ضبط کرلیا۔ واضح رہے صوبہ الانبار میں ہزاروں جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شامل ہونے پر آمادگي کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف عراق میں دہشتگردوں کی کاروائياں جاری ہیں۔ صوبہ نینوا کےمرکز موصل میں ایک بم دھماکہ میں تین فوجی جاں بحق اور تیس زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169