26 مئی 2013 - 19:30
افغان صدارتي اليکشن، کاغذات نامزدگي جمع کرانے کا آغاز

افغانستان کے اليکشن کميشن نے کہا ہے کہ ملک ميں صدارتي انتخابات کے کاغذات نامزدگي جمع کرانے کا عمل آج سے شروع ہوگيا ہے-

ابنا: افغان اليکشن کميشن کے ترجمان نے بتايا ہے کہ ملک کے چونتيس صوبوں ميں اتوار کي صبح سے کاغذات نامزدگي کي وصولي کا آغاز ہوگيا ہے- انہون نے کہاکہ اٹھارہ سال سے زائد عمر کے تمام افغان شہري انتخابات ميں حصہ لينے کے اہل اور انہيں پولنگ کارڈ بھي جاري کئے جارہے ہيں-  انہوں نے کہ اس عمل ميں دو مہينے کا عرصہ لگے گا- افغان اليکشن کميشن کے ترجمان نے مزيد کہا کہ اعدو شمار کے مطابق تقريبا چاليس لاکھ سے زيادہ افغان شہريوں نے نئي پولنگ کارڈ حاصل کرنے کے لئے اپنے ناموں کا انداراج کرديا ہے ....../169