26 مئی 2013 - 19:30
ایرانی وزیر تیل کا دورہ ہند/ باہمی تعاون کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل رستم قاسمی ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے ہندوستانی ہم منصب اور دیگر اعلی ہندوستانی رہنماؤں سے باہمی تعلقات ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ابنا: ایرانی وزیر تیل نے نئی دہلی پہنچنے کے بعد ایران اور ہندوستان کے درمیان تیل اور گیس کے سلسلے میں مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان تیل اور گیس کے سلسلے میں اچھی شراکت جاری ہے اور دونوں ممالک باہمی ظرفیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان زراعت اور صنعت کے شعبہ میں ایران کی مدد کرسکتا ہے اور ایران بھی ہندوستان کی انرجی کی ضرورت کو پورا کرسکتا ہے۔

.....

/169