25 مئی 2013 - 19:30
گجرات حادثے میں سکول بچوں کی ضیاع ہونے والی جانوں پر اظہار افسوس

علامہ سید ساجد علی نقوی نے گجرات کے قریب سکول بچوں کو گیس سلنڈر کے باعث پیش آنیوالے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

ابنا: ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائمقام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گجرات کے قریب سکول بچوں کو گیس سلنڈر کے باعث پیش آنیوالے حادثہ پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز پبلک ٹرانسپورٹ میں ہونے والے گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں، اس حوالے سے قائم کئے گئے ادارے اپنی ذمہ داریوں کو کیوں احسن طریقے سے نہیں نبھا رہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر معیاری سلنڈر استعمال کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے سکول کے معصوم بچوں کی افسوس ناک سانحہ میں جانیں ضیاع ہونے پر غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲