25 مئی 2013 - 19:30
ترکی اپنی غلطیوں کو ایران اور شام پر ڈالنے کی کوشش نہ کرے

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی کے وزیر خارجہ کے اظہارت کے رد عمل میں کہا ہے کہ ترکی گذشتہ تین سال کی اپنی غلطیوں کو ایران ، شام اور حزب اللہ پر ڈالنے کی کوشش نہ کرے۔

ابنا: لاریجانی نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت کرکے ترک رہنماؤں نے کوئی معرکہ سر نہیں کیا یہی دہشت گرد کل ترکی کے لئۓ بھی وبال جان بن جائیں گے۔ لاریجانی نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی روضہ کی حفاظت او شام کی حمایت کرنے پر حزب اللہ لبنان کو مبارکباد پیش کی۔ لاریجانی نے کہا کہ کل کے یزیدیوں نے پیغمبر اسلام (ص) کے خاندان کو اسیر کیا اور آج کے یزيدی ، آل رسول (ص) کی قبروں اور ان کے بےجان جنازوں کی بے حرمتی کرنے پر کمر بستہ ہیں اور نبی کریم کے امتی اور شیدائی آج کے سلفی وہابی یزیدیوں کو خاندان عصمت و طہارت کے روضوں اور ان کے جنازوں کی بے حرمتی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ اسلامی مبصرین کے مطابق سلفی وہابی دہشت گرد ابو سفیان، معاویہ اور یزید معلون کی نسل سے ہیں اور سلفی وہابی یزيد و معاویہ کے راستے پر گامزن ہیں۔ ان کا پیغمبر اسلام کے اسلام  اور نبی رحمت کے دین سے کوئي واسطہ نہیں ہے۔
.....
/169