25 مئی 2013 - 19:30
فرانس کوایران میں مداخلت کے بجائے اپنے عوام کی مشکلات حل کرنی چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے فرانس کے وزیر خارجہ کی طرف سے ایران کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے انتخابات میں مداخلت کرنےکے بجائے اپنے عوام کی مشکلات کو حل کرنا چاہیے۔

ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے فرانس کے وزیر خارجہ کی طرف سے ایران کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایران کے انتخابات  میں مداخلت کرنےکے بجائے اپنے عوام کی مشکلات کو حل کرنا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ ایران میں جمہوریت کی جڑیں بہت مضبوط ہیں، اور ایرانی عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

.......

/169