24 مئی 2013 - 19:30
عراقی پولیس ۱۰ دھشتگردوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب

عراقی پولیس نے موصل شہر میں سرچ آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی قانون کے تحت دس دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبۂ نینوا کی پولیس کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ عراقی پولیس نے موصل شہر میں سرچ آپریشن کے دوران انسداد دہشتگردی قانون کے تحت دس دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس ذریعے نے اپنا نام ظاہر کۓ بغیر کہا ہے کہ یہ سرچ آپریشن پہلے سے  موصولہ اطلاع پر کیا گیا اور پولیس نے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کو تفتیش کے لیۓ تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم نوری مالکی کے مخالفین کو اسرائیل اور بعض عرب اور یورپی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور وہ عراق کے مختلف شہروں میں دہشتگردوں کی حمایت اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے حکومت کے کاموں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۵۲