24 مئی 2013 - 19:30
دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کامیابی بہت نزدیک ہے۔ شامی وزیراعظم

بین الاقوامی: شام کے وزیراعظم نے دہشتگردوں کے خلاف شامی افواج کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کامیابی بہت نزدیک ہے۔

ابنا: سرحدی شہر قصیر میں شامی افواج نے دہشتگردوں کو سنگین شکست سے دوچار کیا ہے۔ شہر قصیر لبنان کے بارڈر پر واقع ہے گذشتہ دو سالوں سے یہ شہر دہشت گردوں کا بہت بڑا ٹھکانہ ہے۔ گذشتہ روز شامی افواج نے اس علاقے میں حملے کے دوران القاعدہ کے رہنما ابو عمر کو ہلاک کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں شامی افواج کی پیش قدمی جاری ہے اور دہشت گردوں کو عبرتناک شکست کا سامنا ہے۔ ...../169