24 مئی 2013 - 19:30
ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بلوچستان کے نئے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے

کوئٹہ: پڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان کا وزیراعلی بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

ابنا: تفصیلات کے مطابق پی ایم ایل این  نے قوم پرست رہنما اور صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک کو بلوچستان کو وزیر اعلی بنانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئےاتحادیوں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالمالک کا نام پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تجویز کیا ہے۔ ن لیگ کے ذرائع کےمطابق اس فیصلہ کامقصد ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینا ہے۔اس فیصلے سے ڈاکٹر عبدالمالک ناراض بلوچ رہنماؤں کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹرعبدالمالک پی بی اڑتالیس سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ نیشنل پارٹی نیشنل پارٹی، بلوچ قوم پرست سیاسی جماعت ہے جو زیادہ تر مکران کےمتوسط طبقے پر مشتمل ہے۔نیشنل پارٹی، بلوچستان کے لیے اسلام آباد کی پالیسیوں کی سخت ناقد ہے۔ وہ اسے بلوچستان کے وسائل کا استحصال قرار دیتی ہے۔یہ جنوب مغربی بلوچستان کے بحری وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے عوامی آگاہی پر متحرک رہی ہے۔
.......
/169