ابنا: دمشق ميں تيونس کے ايک وفد سے بات چيت کرتے ہوئے صدر بشار اسد نے کہا کہ تکفيري اور انتہا پسندانہ سوچ رکھنے والوں اور عربوں کے خلاف بيروني سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے قومي اور ملي قوتوں کا کردار انتہائي اہم ہے۔
صدر بشار اسد نے ايک بار پھر ملک کے بحران کو سياسي بنيادوں پر حل کئے جانے پر زور ديتے ہوئےکہا کہ دہشتگردوں اور ان کے حاميوں کے بارے ميں ہمارا موقف اٹل اور اصولي ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم عرب کو جن مشکلات اور چيلنجوں کا سامنے ان کا مقابلہ کرنے لئے اصولوں کي پاسداري ضروري ہے۔
تيونس کے وفد نے بيروني سازشوں کے مقابلے ميں شامي فوج اور عوام کي کردار کو سراہتے ہوئے انہيں اپني حمايت کا يقين دلايا۔
.......
/169