اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے ایک بزرگ عالم دین علامہ عفیف نابلسی نے شام میں سرگرم دھشتگردوں کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کرنے کو ضروری قرار دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ شامی حکومت اس وقت دین مبین اسلام کے دشمنوں، ظالموں، منافقوں اور فاسقوں کے ساتھ جنگ میں سرگرم ہے۔انہوں نے کہا: شام میں صہیونی اجنڈے کے مقابلے میں مزاحمت کی مخالفت کرنا گویا صہیونیت کے مقاصد کو تقویت پہنچانا ہے۔لبنان کے اس عالم دین نے تاکید کی کہ شام کے خلاف جنگ کے ناجائز مقاصد کے مقابلہ میں لبنان کی مزاحمت پوری آگاہی اور بصیرت کے ساتھ ہے، لبنان صہیونیت کے خلاف اپنی مزاحمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔علامہ نابلسی نے مزید کہا: لبنان عالمی استکبار کے مقابلے میں مزاحمت کر کے جہان اسلام کا دفاع کر رہا ہے۔انہوں نے کہا: افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض اسلامی ممالک اور اسلام کا پرچار کرنے والے مسلمان نما افراد لبنان اور شام میں فتنہ اور فساد کو مزید ہوا دے کر اور فتنہ پروروں کی پوری حمایت کر کے صہیونی اجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔علامہ نابلسی نے مزید کہا: آج ہم پھر ایک امتحان اور ابتلاء کی منزل میں ہیں اور شام میں جنگ کے مثبت نتائج اور شامی حکومت کی فتح عالمی استکبار اور صہیونیت کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421918
شام میں جنگ کے مثبت نتائج اور شامی حکومت کی فتح عالمی استکبار اور صہیونیت کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہو گی۔