21 مئی 2013 - 19:30
خليج عدن ميں ايراني بحريہ کا مشن

اسلامي جمہوريہ ايران کي فوج کي بحريہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ايران کا بحري بيڑہ خليج عدن ميں سولہ کمرشيل بحري جہازوں اور آئيل ٹينکروں کو تحفظ فراہم کرچکا ہے -

ابنا: چيف ايڈميرل حبيب اللہ سياري نے ايران کے جنوبي شہر بوشہر ميں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ايران کي فوج کے بحري بيڑے کے اقدامات اور اس کي سرگرميوں کي تفصيل بيان کي -انہوں نے کہا کہ يہ بحري بيڑہ اب تک سولہ کمرشيل بحري جہازوں اور آئيل ٹينکروں کو بحري قزاقوں کے مقابلے ميں تحفظ فراہم کرچکا ہے اور اس دوران اس کي بحري قزاقوں سے ايک سو اکتيس بار جھڑپ  ہوئي ہے -اسلامي جمہوريہ ايران کي فوج کي بحريہ کے سربراہ نے کہا کہ بين الاقوامي سمندري حدود ميں بحري  قزاقوں کے خلاف ايراني بحريہ کي کاروائيوں کے بعد اب کافي عرصے سے ان علاقوں ميں قزاقوں کا کوئي نام و نشان نہيں ہے - ايڈميرل حبيب اللہ سياري نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ايران کا  بحري بيڑہ ايک عرصے سے خليج عدن ميں ہے کہا کہ ايران صرف اہم اور اسٹريٹيجک مفادات کي ہي وجہ سے بين الاقوامي سمندري حدود ميں موجود ہے ورنہ اس کا ارادہ کسي بھي ملک کي ارضي سالميت کے خلاف کسي بھي قسم کي جارحيت کرنے کا نہيں ہے -ايران کي بحريہ کے سربراہ نے علاقے ميں امريکا اور برطانيہ کي فوجي مشقوں کے انعقاد کے بارے ميں کہا کہ يہ فوجي مشقيں ايرانو فوبيا کے مقصد سے انجام پارہي ہيں- انہوں نے کہا کہ اصل ميں يہ فوجي مشقيں نہيں بلکہ ايرانو فوبيا ہے - حبيب اللہ سياري نے بيروني خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے ايراني بحريہ کي آمادگي کےبارے ميں کہا کہ ايراني بحريہ کے جوانوں کے حوصلے بلند ہيں اور ان کےپاس جديد ترين فوجي ساز وسامان و سائل بھي موجود ہيں جس سے اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہيں ہے کہ ايران کي فوج کي بحريہ ہر طرح کي دھمکيوں اور جارحيت کا منہ توڑ جواب دينے کے لئے تيار ہے-

.......

/169