ابنا: پارلیمنٹ نیوز کے مطابق علاءالدین بروجردی نے شام کے شہر القصیر میں دہشتگردوں کےخلاف شامی فوج کے آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شام پر حملہ کرنےکی صہیونی حکام کی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے صہیونی حکام نے دھمکی دی ہے کہ اگر شام کی فوج نے القصیر شہر پرمکمل قبضہ کرلیا تو اسرائيلی فوج حملے کرے گي۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ القصیر شہر شام اور لبنان کی سرحد پر واقع ہے اور سوق الجیشی لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو اسی راستے سے اسی سے نود فیصد رسد ملتی ہے۔ یاد رہے شام کی فوج نے شہر القصیر کے بیشتر حصوں پرقبضہ کرکے دہشتگردوں کوپسپائي پر مجبور کردیا ہے۔ صہیونی ریاست دہشتگردوں کی رسد بند ہونے کےخوف سے دھمکیاں دے رہی ہے اور ان کے رسد کے راستوں کو بند ہونے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔ علاالدین بروجردی نے کہاکہ شام کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے باوجود شام کی فوج نے اپنا اتحاد برقرار رکھا ہے اور بھرپور طاقت سے بیرونی سازشوں کا مقابلہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی تھنک ٹینک شام کی فوج کی توانائيوں کے بارے میں بنیاد غلطیوں کا شکار ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، مغربی ملکوں، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169