ابنا: روسی گرجا گھروں کے سربراہ ‘‘کِرل’’ نے کہا ہے کہ شامی انتہا پسندوں نے شام میں ایک خطرناک صورت حال پیدا کردی ہے اور دہشتگرد شامی عوام پر بنیاد پرستی مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی طرف سے کِرل کے حق میں رکھے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے روسی گرجا گھروں کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ شام پر آئندہ ہونے والی عالمی کانفرنس میں شام کے مسئلے کو مناسب انداز میں پیش کیا جائے۔
روسی گرجا گھروں کے سربراہ نے عرب اور افریقی ممالک میں عیسائیوں کے ساتھ ہورہے تشدد پر بھی تشویش ظاہر کی۔
.......
/169