ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کے حقوق کی کمیٹی کے اجلاس کی نشریات اس وقت رک گئيں جب فلسطینی نمائندے صائب عریقات تقریر اور صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کر رہے تھے جس پر وہاں پر موجود لوگوں اور صحافیوں نے سخت تنقید کی۔ اقوام متحدہ کے ٹی وی چینل کی نشریات کچھ دیر منقطع ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئیں جس سے اس بین الاقوامی ادارے کی غیرجانبداری کے بارے میں بہت سے سوال اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل اس ٹی وی چینل کی نشریات اس وقت بھی بند کر دی گئی تھیں کہ جب شام کے نمائندے بشار اسد شام کے بحران میں مغرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی سازشوں کا پردہ چاک کر رہے تھے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے فلسطینی مذاکرات کار صائب عریقات کی طرف سے پیش کردہ موقف کی تائید کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کو تاریخی پس منظر میں حل کرنے کی کوششیں کی جائيں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے دکھ درد کو سمجھتے ہیں کہ وہ کس کرب سے گزر رہے ہیں۔ ان مسائل پر عالمی برادری کی مسلسل توجہ ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲