ابنا: مستقبل میں بحرین کے سسٹم کو چلانے کے بارے آل خلیفہ اور سیاسی مخالفین کے درمیان اختلافات کا سلسلہ عروج پر ہے اور آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسز کے مظاہرین پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔بحرینی مظاہرین نے اپنی رپورٹس میں کہا ہے کہ بحرین کے شہریوں کے حقوق پر سیکیورٹی فورسز کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔بحرین کی جمعیت اسلامی الوفاق نے اپنے بیانیے میں اعلان کیا ہے کہ حکومت کے مخالفین کی کوشش ہے کہ وہ طاقت اور ثروت کو اپنے آپ میں منحصر کرنے والی حکومت کے مقابلے میں اپنے نظر یے یعنی عوام طاقت کا سر چشمہ ہے کی ترویج کریں۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بحرین کے الدیہ معامیر سترہ اور جد علی دیہاتوں پرحملے کر کے کئی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔بحرین کے ہیومن رائٹس سنٹر نے اس سنٹر کے سربراہ نبیل رجب کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنے آنکھوں سے آٹھ بچوں پر وحشیانہ تشدد ہوتے دیکھا ہے کہ جن کے بدن سے خون جاری تھا۔
.....
/169