ابنا: عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے گذشتہ روز ارسال کردہ بیانیہ میں مسجدوں پر بڑھتے حملوں کے پیش نظر بغداد میں ھر جمعہ کو شیعہ و سنی مشترکہ نماز جمعہ منعقد کئے جانے کی درخواست کی ۔انہوں نے مزید کہا : عراق میں مسجدوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنانے والے سنی اور شیعہ دونوں ہی کے دشمن ہیں اور وہ فتنہ پروری کی آگ بھڑکانے میں مشغول ہیں ۔
عراقی وزیراعظم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ فتنہ پروری وہ پرانی سازش ہے جسے دشمن احیاء کرنا چاھتا ہے ۔انہوں نے اس سلسلہ میں علما سے بھی مطالبہ کیا کہ ملک میں قبائل پرستی میں کمی اور اتحاد اسلامی کی ترویج اور اس کے استحکام میں کوشاں رہیں ۔
.....
/169