ابنا: سعید جلیلی نے یورونیوز سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ ایران کے انتخابات کے نتائج یورینیم کی افزودگي پر اثر انداز نہیں ہونگے۔ سعید جلیلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کو وسیع پیمانے پر معلومات فراہم کی ہیں اور اس کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایجنسی کے ساتھ بھرپور تعاون کررہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر ایٹمی مذاکرات کار نے کہا کہ ایران این پی ٹی معاہدے کا ایک سرگرم رکن ہے اور آئي اے ای اے نے ہمیشہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر توجہ کی ہے۔ سعید جلیلی نے کہا کہ گيارھویں صدارتی انتخابات کے نتائج سے قطع نظر ایران دشمنوں سے مرعوب ہوئے بغیر یورینیم کی افزودگي جاری رکھے گا۔ انہوں نے شام کے بحران کے بارے میں کہا کہ شام کی جنگ سے نہ صرف شام کی قوم بلکہ یورپی اقوام بھی متاثر ہورہی ہیں اور انہیں بھی اس کی قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔
.....
/169