18 مئی 2013 - 19:30
سی آئی اے اور موساد کے لئے جاسوسی کرنے والے،دو جاسوس کو تختہ دار پر لٹکا دیئے گئے

سی آئی اے اور موساد کے لئے جاسوسی کرنے والے محمد حیدری اور کوروش احمد کو آج علی الصبح پھانسی دے دی گئی۔

ابنا: تہران کی عدالت عالیہ کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائے جانے کے بعد آج علی الصبح ان دو افراد کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ موساد کے لئے کام کرنے والے محمد حیدری نے عدالت میں کئی بار ایران کی حساس اور خفیہ اطلاعات جمع کر کے موساد کو پہچانے جیسے سنگین جرم کا اعتراف کیا تھا اور اس کے بدلے موساد سے بھاری رقوم بھی وصول کی تھیں۔اسی طرح کوروش احمدی نے امریکی خفیہ ادارے سے اپنے تعلق اور اس کو ایران کے مختلف حساس موضوعات پر اطلاعات فراہم کرنا کا اعتراف کیا تھا۔

.....

/169