18 مئی 2013 - 19:30
عراق میں ۳۷ دھشتگرد زیر حراست

عراق کی سکیوریٹی فورسز نے مختلف علاقوں سے 37 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ابنا: شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور پولیس نے القاعدہ دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپے مار کر سینتیس دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عراقی سکیورٹی فورسس نے ہتھیاروں کے دو گودام بھی ضبط کرلئے جن کا تعلق دہشتگردوں سے تھا۔ ادھر دہشتگردوں نے عراق سے شام جانے والی شاہراہ پر پانچ پولیس اھلکاروں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ انسداد دہشتگردی پولیس کے ایک اھلکار اپنے گھرانے کے تین افراد کے ہمراہ بغداد کے جنوب میں الرشید علاقے میں مارے گئے۔عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور بعض عرب ممالک جیسے سعودی عرب عراق میں جاری دہشتگردی میں ملوث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲