18 مئی 2013 - 19:30
علامہ عبدالخالق اسدی ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے

کنونشن کے آخری روز نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ اظہر کاظمی کے نام بطور امیدوار پیش کئے گئے۔

ابنا: علامہ عبدالخالق اسدی کو مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں لاہور کے صوبائی سیکریٹریٹ میں دو روزہ صوبائی کنونشن منعقد ہوا، جس میں 30 سے زائد اضلاع کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کنونشن کے آخری روز نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ اظہر کاظمی کے نام بطور امیدوار پیش کئے گئے۔ صوبہ بھر سے آئے ہوئے اضلاع اور صوبائی کابینہ پر مشتمل شوریٰ نے کثرت رائے سے علامہ عبدالخالق اسدی کو آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب کیا۔ نئے سیکرٹری جنرل سے حلف مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے لیا۔ اس موقع پر فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے گئے اور نئے سیکرٹری جنرل پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے تمام اضلاع سے تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ پہلے سے مزید بہتر انداز میں کام کریں۔

.....

/169