18 مئی 2013 - 19:30
علامہ سبیل حسن کا علامہ عارف واحدی کو فون، علامہ شہنشاہ نقوی کی خیریت دریافت کی

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی جلد صحت یاب ہوں۔ اس موقع پر ہم شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کو ٹیلی فون کیا اور کراچی میں ٹریفک حادثہ کے باعث زخمی ہونے والے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی خیریت دریافت کی۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق علامہ سبیل حسن مظاہری نے اس ناگہانی حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی کو کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی جلد صحت یاب ہوں۔ اس موقع پر ہم شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علامہ سبیل حسن نے علامہ شہنشاہ نقوی کے ڈرائیور اور محافظ کے جاں بحق ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔

.....

/169