ابنا: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دہشت گردی سے نجات کیلئے طالبان سے مذاکرات کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ سو دنوں میں ہی پتہ چل جائے گا کہ حکمران اور حکومت کتنے پانی میں ہیں۔ دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے نو منتخب رکن قومی اسمبلی شیخ رشید نے کہا ہے کہ نہ جانے کیوں جب نواز شریف حکومت میں آتے ہیں تو انہیں ہندوستان سے مذاکرات کی جلدی ہوتی ہے۔ ہم مذاکرات کے حق میں ہیں لیکن یہ مذاکراتی عمل باعزت اور بامقصد ہونا چاہئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ اپوزیشن بنچوں پر بیٹھیں گے اور قوم کے جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ لوڈشیڈنگ حکومت کیلئے بڑے امتحان سے کم نہیں ہے۔ کراچی کے سیاسی حالات کی درستگی کیلئے ایم کیو ایم سمیت سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔
.....
/169