17 مئی 2013 - 19:30

امريکي حکومت نے شام کي حکومت کے چار وزيروں، ايک ہوائي کمپني اور ايک ٹيلي ويژن چينل پر پابندي عائد کردي ہے۔

ابنا: امريکي وزارت خزانہ نے شام کي کابينہ کے چار وزيروں، اس ملک کي ہوائي کمپني عرب ائر لائن اور الدنيا نامي پرائيويٹ ٹي وي چينل پر پابندي عائد کردي ہے۔امريکي وزارت خزانہ ميں انسداد دہشت گردي اور مالي انٹليجنس کے امور   کے نائب وزير ڈيوڈ کوہن نے کہاکہ ان کي وزارت شامي حکومت کے سبھي مالي ذرائع ميں مشکلات پيدا کرنے کے لئے ہرطرح کے اقدامات کرے گي۔خبروں ميں بتايا گياہے کہ شام کے وزرائے دفاع صحت قانون اور صنعت کو امريکي پابنديوں کا نشانہ بنايا گيا ہے۔يہ ايسي حالت ميں ہے کہ امريکي صدر باراک اوباما نے واشنگٹن ميں ترک وزير اعظم سے ملاقات کے بعد مشترکہ پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ شام کے مسئلے کو سفارتي طريقے سے حل کرنا چاہتے ہيں۔انہوں نے کہا کہ شا م کے مسئلے کے حل کے لئے کوئي جادوئي فارمولا نہيں ہے اگر ہوتا تو اس پر عمل کيا جاچکا ہوتا۔

.....

/169