17 مئی 2013 - 19:30
ترکی نے ایران سے تیل نہ خریدنے کا کوئي فیصلہ نہیں کیا

رکی کے وزیر ا‏عظم رجب طیب اردوغان نےکہا ہے کہ ترکی نے ابھی ایران سے تیل نہ خریدنے کا کوئي فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ابنا: انھوں نے کہا کہ ترکی کو انرجی کے لئے تیل کی سخت ضرورت ہے ترکی کے وزیر اعظم نے واشنگٹن میں بروکینگز ادارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ایران سے تیل کی خرید کم کی ہے لیکن ایران سے تیل باکل نہ خریدنے کے لئے وقت درکار ہے کیونکہ ترکی کوانرجی کے لئے ایران کے تیل کی سخت ضرورت ہے۔ ترکی ایران کے تیل کا ایک اہم خریدار ہے۔

.....

/169