17 مئی 2013 - 19:30
عراقی علماء نے آیت اللہ قاسم کے گھر پر کئے گئے حملے کی مذمت کی

عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سینئر رہنما شیخ جلال الدین الصغیر نےکہا ہے کہ بحرین میں علماء اور عوام کی بے حرمتی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

ابنا: عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سینئر رہنما شیخ جلال الدین الصغیر نےکہا ہے کہ بحرین میں علماء اور عوام کی بے حرمتی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔کل العراق نیوز کے مطابق شیخ صغیر نے جن کا شمار عراق کے علماء میں ہوتا ہے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے درندوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے بحرین کے انقلابی عوام اپنے روحانی پیشوا کے گھر پر آل خلیفہ کے کارندوں کےحملوں کی مذمت میں مظاہرے کررہے ہیں۔ قابل ذکرہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲