17 مئی 2013 - 19:30

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصر کے صدر محمد مرسی کے خلاف لوگوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے کہ جس میں مظاہرین نے صدارتی انتخابات جلد منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مصر کے صدر محمد مرسی کے خلاف لوگوں نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے کہ جس میں مظاہرین نے صدارتی انتخابات جلد منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ مظاہرین نے صدر مرسی اور اخوان المسلمین کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ اخوان المسلمین نے اسرائيل کے ساتھ رشتے مضبوط کئے ہیں اور صدر مرسی سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ مظاہرین نے مصر میں جلد صدارتی انتخابات منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ۔ پولیس اور مظآہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کا استفادہ کیا۔

.......

/169