اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر کرکوک میں گزشتہ روز امام باڑے کے پاس ہونے والے خود کش حملے میں ۱۲ شیعہ شہید اور ۱۸ زخمی ہوئے ہیں۔یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب کرکوک کے جنوب میں واقع امام باڑہ الزہرا (س) میں ایک شخص اپنی کمر کے ساتھ بندھے ہوئے بم کو امام باڑے کے اندر لے جانے کی کوشش رہا تھا۔ پولیس اہلکاروں نے اسے باہر روک دیا درین اثنا فورا دھماکہ ہونے سے ۱۲ افراد شہید اور ۱۸ زخمی ہو گئے ہیں۔
