اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دانشگاہ الازہر کے علوم بلاغت کے استاد محمود شعبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران یہ کوشش کر رہا ہے کہ مصر کے ساتھ تعلقات بڑھا کر سیاحت کا راستہ کھولے اور سیاحت کے بہانے سے اس ملک میں شیعت کی ترویج کرے۔ڈاکٹر محمود شعبان نے مصر کے صوبہ اسوان میں ہونے والی ایک کانفرنس میں تقریر کے دوران مصری حکومت کے ایرانیوں کو سیاحت کی اجازت دینے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مصر میں شیعوں کا نفوذ بہت بڑا خطرہ ہے جو اس ملک کے لیے اقتصادی فقر سے کم نہیں ہے۔دانشگاہ الازہر کے اس استاد نے شیعوں کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا: ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے کہ ایران ہمارے مذہب اور عقائد کی توہین کرے ہمیں شیعوں کے نفوذ کے خطرے کا مقابلہ کرنے اور دین پر جانیں قربان کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
الازہر کے استاد کا بے بنیاد دعویٰ
ایرانی شیعہ سیاحت کے بہانے سے مصر میں شیعت کی ترویج کرنا چاہتے ہیں
15 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419870
محمود شعبان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران یہ کوشش کر رہا ہے کہ مصر کے ساتھ تعلقات بڑھا کر سیاحت کا راستہ کھولے اور سیاحت کے بہانے سے اس ملک میں شیعت کی ترویج کرے۔