14 مئی 2013 - 19:30
حجر بن عدی کی نبش قبر اجماع مذاہب اربعہ کے بر خلاف کی گئی/  شام اور بحرین کے شیعوں کے حق میں دعا کرنا سب کی ذمہ داری

حضرت آیت ‌الله وحید خراسانی نے حجر بن عدی کی نبش قبر کو اجماعِ مذاہب اربعہ کے برخلاف قرار دیتے ہوئے کہا: نبش قبر کی حرمت پر مذاہب اربعہ کا اجماع ہے اور حجر کی نبش قبر اجماع علمائے اسلام کے برخلاف کی گئی ہے۔

اہلبیت نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ آیت اللہ العظمی وحید خراسانی نے آج صبح قم میں منعقد ہونے والے اپنے درس تفسیر میں صحابی رسول حجر بن عدی کی کی گئی نبش قبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: معاویہ وہ شخص تھا جس نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی شان میں وارد احادیث میں تحریف کی اور محدثین کو بیت المال سے پیسہ دے کر اپنی شان میں حدیثیں جعل کروائیں۔انہوں نے معاویہ کے ہاتھوں سے واقع ہوئی حجر بن عدی کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج بھی کفر اور الحاد نے مل کر حجر کی قبر کو شام میں ویران کر دیا ہے۔اس مرجع تقلید نے حجر بن عدی کے بلند مقام کو بیان کرتے ہوئے تاکید کی: اسلام کے لبادے میں کفر اور ایمان کے صورت میں نفاق نے حجر کی قبر کو ویران کیا ہے۔ حجر کو شہید کرنے کے بعد جب معاویہ عایشہ کے پاس پہنچا تو عایشہ نے اس سے کہا کیوں تم نے حجر بن عدی کا قتل کیا ہے؟ معاویہ نے جواب دیا چونکہ مسلمانوں کی مصلحت اسی میں تھی۔ عائشہ نے فورا کہا: تم نے اس شخص کا قتل کیا ہے جس کے بارے میں رسول(ص) نے فرمایا: حجر بن عدی اپنے ساتھیوں کے ساتھ قتل کیا جائے گا کہ جس کے قتل پرخدا اور فرشتے غضب ناک ہوں گے۔آیت اللہ وحید خراسانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ تمام روایتیں اہلسنت کی معتبر کتابوں سے نقل کی گئی ہیں کہا: اگر وہابیت جرئت رکھتی ہے تو اس عمل کا جواب دے۔ اتنی ساری روایتیں خود ان کی کتابوں میں حجر کی شان میں موجود ہیں۔ جب حجر کی شہادت کی خبر عبد اللہ بن عمر تک پہنچی تو انہوں نے سربازار فریاد بلند کی۔ تم نے کس کی قبرکو ویران کیا ہے؟!انہوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ نبش قبر کی حرمت پر علمائے اہل سنت کا اجماع ہے کہا: حجر کی نبش قبر اہلسنت کے چاروں مذہب حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی کے فتووں کے برخلاف کی گئی ہے۔جہان تشیع کے اس مرجع تقلید نے ابن اثیر سے ایک روایت نقل کرتے ہوئے بیان کیا: حجر بن عدی مستجاب الدعوہ تھے لیکن افسوس سے آج بھی ان پر ظلم ہوا ہے اور ان تمام کاموں سے یہ لوگ شیعوں کو دبانہ چاہتے ہیں۔شام اور بحرین کے شیعوں کے حق میں دعا کرنا سب کی ذمہ داریآیت اللہ وحید خراسانی نے لیلۃ الرغائب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی: ماہ رجب کی ابتدائی شبوں مخصوصا لیلۃ الرغائب میں تمام مومنین کو چاہیے کہ خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا کریں کہ خدا شام اور بحرین کے شیعوں کو وہابیوں کے شر سے بچائے۔انہوں نے مزید تاکید کی: شام اور بحرین کے شیعوں کی نجات کے لیے دعا کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔آیت اللہ وحید خراسانی نے آخر میں مسلمانوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے کہا: پروردگارا تجھے حضرت زہرا (س) کے شکستہ پہلو کا واسطہ، قبر زہرا (س) پرعلی مرتضی(ع) کے گریہ و ماتم کا واسطہ، پوری دنیا کے شیعوں کو کفار اور ملحدین کے شر سے نجات عطا فرما۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲