ابنا: پاکستانی عوام فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی،فلسطینیوں کے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔اسرائیل ایک غاصب صیہونی ریاست ہے جس کا وجود پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی ،اور وکلا برادری کے محبوب آفتاب خان،ایس ایم بخاری،عابدہ خان،رعنا پروین،کنور عامر او ر اسداللہ خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے کراچی پریس کلب کے باہر یوم نکبہ کی مناسبت سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤں نے عالمی برادری کی فلسطین پر غاصب اسرائیلی قبضے اور مظالم پر خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سوالیہ نشان قرار دیا اور کہا کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو چاہئیے کہ وہ دہرا معیار ترک کر دیں اور فلسطین میں بسنے والے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی مدد کریں ۔
.....
/169
14 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419450
عوامی مسلم لیگ پاکستان او رفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین پر غاصب اسرائیل کے پینسٹھ سالہ ناجائز اور غیر قانونی تسلط کے خلاف ”یوم نکبہ“ کی مناسبت سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور فلسطین پر اسرائیلی غاصبانہ تسلط کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔