اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ عراق کے ہفتہ وار اخبار المستقل نے عراق کے سیاسی منابع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اطلاعات کے مطابق ترکی اور قطر نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو منہدم کرنے پر باہمی منصوبہ بندی کی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق اس عنوان سے کہ یہ مرقد دنیا میں شیعوں کے نزدیک کافی اہمیت کا حامل ہے لہذا اس کو منہدم کرنا ان دو ملکوں کے اولین منصوبوں میں سے ہے۔اس اخبار کے مطابق ان دو ملکوں نے حتی صھیونیوں کے ساتھ اس سلسلے میں مذاکرات بھی کئے ہیں کہ وہ اپنے ہوائی حملے سے اسے نشانہ بنائیں تاہم صہیونیوں نے اس خدشہ سے کہ یہ اقدام پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جانے کا باعث بن سکتا ہے ان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے۔المستقل اخبار نے تاکید کی ہے کہ انقرہ اور دوحہ کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ اگر شیعوں کے مقدس مقامات مخصوصا روضہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو ذرہ برابر نقصان پہنچا تو پورا مشرق وسطی آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 مئی 2013 - 19:30
News ID: 419268
اطلاعات کے مطابق حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر کو منہدم کرنے پر ترکی اور قطر نے باہمی منصوبہ بندی کی ہے ۔