13 مئی 2013 - 19:30
شامی باغیوں کو امداد رسانی پر امریکہ اور برطانیہ کا اتفاق

امریکا اور برطانیہ نے شام میں باغی تنظیموں کی امداد میں اضافے کااعلان کردیاہے۔

ابنا: غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق  واشنگٹن میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کو سیاسی طریقے ہی سے حل کیا جاسکتا ہے،  روس نے بھی اس بات سے اتفاق کیا ہے ۔  ان کا کہنا تھا کہ شام کی تاریخ اس کے اپنے لوگوں کے خون سے لکھی جارہی ہے، گزشتہ دو سال کے دوران  شام میں  80 ہزار سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ عالمی برادری کو فوری طور پر اس مسئلے کے حل کےلیے کوششیں  کرنا ہوں گی۔
اس موقع پر امریکی صدر اوباما نے کہا کہ ملاقات میں ہونے والی بات چیت کے دوران  بشار الاسد پر حکومت سے علیحدگی کے لیے دباو بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ جس کے لیے دباؤ بڑھانے کی مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے، اوباما کا کہنا تھا کہ بشار الاسد کے بغیر جمہوری شام کے لئے وہاں کی اعتدال پسند اپوزیشن کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲