13 مئی 2013 - 19:30
لبنان کے شہر سیدون میں بشار اسد کی حمایت میں ریلی

لبنان کے شہر سیدون میں شامی مزدوروں نے صدر بشار اسد کی حمایت میں ریلی نکالی۔

ابنا: لبنان کے شہر سیدون میں سینکڑوں شامی مزدوروں نے صدر بشار اسد کی حمایت میں ریلی نکالی ہے۔ ریلی کے شرکاء نے شام کا جھنڈا اپنے ہاتھوں میں اٹھا رکھا تھا اور شام کے صدر بشار اسد اور حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری سید حسن نصر اللہ اور لبنان کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
یاد رہے کہ ریلی کے شرکاء ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوگان کے خلاف بھی نعرے لگا رہے تھے۔
.......

/169