ابنا: مسلم لیگ کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ اگر وزیر اعظم بنے تو حلف برداری کی تقریب میں من موہن سنگھ کو بھی دعوت دیں گے۔نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ نون نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور نواز شریف ممکنہ طور پر پاکستان کے نئے وزیر اعظم ہوں گے، اطلاعات کے مطابق محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے ساتھ تصفیہ طلب امور بات چیت کے ذریعے حل کیے جائيں گے اور ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو ننانوے کی پوزیشن سے دوبارہ شروع کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستان کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر نواز شریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا اور انہیں دورۂ ہندوستان کی بھی دعوت دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418793
اگر وزیر اعظم بنا تو حلف برداری کی تقریب میں من موہن سنگھ کو بھی دعوت دوں گا۔