اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کو لکھے گئے اپنے ایک خط میں شیعوں کے خلاف دنیا بھر میں ہونے والے مظالم کا فوری سد باب کرنے پر تاکید کی۔آیت اللہ سید محمد حکیم نے بان کی مون کو لکھے گئے خط میں دنیا بھر مخصوصا عراق اور پاکستان میں شیعوں کے خلاف ہونے والی دھشتگردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اظہار تشویش کیا ہے۔انہوں نے عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی انسانی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے دنیا بھر میں شیعہ مخالف اقدامات کا فوری سد باب کریں۔آیت اللہ حکیم نے اس قتل و غارت کا سنجیدگی سے مقابلہ نہ کرنے کی صورت میں خبرار کیا ہے کہ اگر ان مسائل کا سنجیدگی سے مقابلہ نہ کیا گیا تو اس کے نتائج بہت ناگوار ہوں گے اور ظلم کا نشانہ بننے والے یہ فیصلہ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ عقل و منطق انہیں امن و امان فراہم نہیں کر سکتی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 مئی 2013 - 19:30
News ID: 418563
آیت اللہ سید محمد حکیم نے بان کی مون کو لکھے گئے خط میں دنیا بھر مخصوصا عراق اور پاکستان میں شیعوں کے خلاف ہونے والی دھشتگردانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اظہار تشویش کیا ہے۔